• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انگلش اور کیوی پلیئرز کی رینکنگ میں بہتری

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء میں عمدہ کارکردگی کے بعد انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کین ولیم سن بھارت کے خلاف سیمی فائنل 67رنز کی اننگز کھیل کر 799پوائنٹس کے ساتھ کیریئر کی بلند ترین رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں، یوں وہ دو درجہ بہتری کے بعد اب چھٹے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ ہم وطن راس ٹیلر رینکنگ میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

انگلش اور کیوی پلیئرز کی رینکنگ میں بہتری
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ٹورنامنٹ کا اختتام 694پوائنٹس کے ساتھ کیا، یوں وہ پانچ درجہ بہتری کے بعد 20نمبر پر براجمان ہیں۔

جیسن رائے نے آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں 65گیندوں پر 85رنز کی اننگز کھیل کر پہلی بار ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی۔

انگلش اور کیوی پلیئرز کی رینکنگ میں بہتری
انگلش بیٹسمین جیسن رائے

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے، روہیت شرما دوسرے، بابر اعظم تیسرے، ڈوپلیسی چوتھے اور راس ٹیلر پانچویں نمبر پر ہیں۔

اس رینکنگ میں کین ولیم سن کا چھٹا، ڈیوڈ وارنر کا ساتواں، جو روٹ کا آٹھواں، کوئنٹن ڈی کوک کا نواں اور جیسن رائے کا دسواں نمبر ہے۔

بولرز میں کرس ووکس نے سیمی فائنل میں 20رنز کے عوض تین وکٹ اور فائنل میں 37رنز دے کر 3وکٹ لیں،جس کی بدولت کیریئر کے بہترین 676 پوائنٹس اور ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

بولرز کی تازہ رینکنگ کچھ اس طرح ہے۔

جسپریت بومرہ پہلے، ٹرینٹ بولٹ دوسرے، کاگیسو ربادہ تیسرے، پیٹ کومنز چوتھے، عمران طاہر پانچویں، مجیب زدران چھٹے، کرس ووکس ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، راشد خان نویں اور میٹ ہنری دسویں نمبر پر ہیں۔

تازہ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔

انگلینڈ کے جوفرا آرچر تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھاتے ہوئے کیریئر میں پہلی بار 30ویں نمبر پر آگئے ہیں، ورلڈ کپ میں انہوں نے مجموعی طور پر 20وکٹیں حاصل کیں۔

انگلش اور کیوی پلیئرز کی رینکنگ میں بہتری
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر

نیوزی لینڈ کےفاسٹ بولر میٹ ہنری مسلسل عمدہ پرفارمنس کے باعث ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، انہوں نے سیمی فائنل میں تین اور فائنل میں ایک وکٹ حاصل کی۔

آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بین اسٹوکس دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور افغانستان ہی کے راشد خان پانچویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین