• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساحل سے ملنے والی نیم بے ہوش لڑکی سےزیادتی کا ملزم گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)درخشاں پولیس نے ساحل سمندر سے نیم بیہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی سے زیادتی کیس میں ملوث ملزم علی رضا عرف علی عمران کو گرفتار کرلیاملزم کی گرفتاری کورنگی سے عمل میں آئی،پولیس کے مطابق ملزم کا ڈی این اے سیمپل لیا جائے گا،زیادتی کا شکار لڑکی نے گرفتار ملزم کو شناخت کرلیا،ردخشاں تھانے کے ایس ایچ او شاہجہان لاشاری کا ثنا کے کیس کے بارے کہنا ہے کہ ،ثنا پنجاب کالونی کی رہائشی ہے ،ثنا پرائیویٹ جاب کرتی تھی علی اور کرن کی ثنا کے ساتھ دوستی تھی علی اکثر ثنا کو بلیک میل کرتا تھا،واقعہ والے دن ثنا کرن کے گھر کھانے پر گئی تھی اور کرن نے وہاں علی کو بلا لیا ،سٹر ڈے نائٹ منائی اور ڈرنک میں نشہ آور دوا ملا کے زیادتی کی اور اسے ساحل سمندر پر نیم برہنہ حالت میں پھینک گئے ،ثنا نے اپنے بیان میں مزید انکشاف کیا ہے کہ علی شادی کرنا چاہتا تھا،وہ جنونی تھا منع کرنے پر یہ سازش ر چائی ایس ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کا پہلے بھی منشیات کیس میں چالان ہو چکا ہے۔

تازہ ترین