• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، ن لیگ کی 6 رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم

اسلام آباد(طاہر خلیل+ایوب ناصر)چیئرمین سینٹ کا انتخاب، ن لیگ کی 6 رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم ،پیرصابرشاہ سربراہ ،پارٹی اجلاس میں 16 سینیٹرز کی شرکت،مختلف تجاویز پر غور،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینٹ کے انتخاب کےلئے سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پیر صابر شاہ کی قیادت میں چھ رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کردی ہے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد اور اپوزیشن کے نامزد امیدوار حاصل بزنجو کی کامیابی کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کا اجلاس پیر کو اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ شہباز شریف پیر کو بھی اجلاس میں شریک نہ ہوسکے۔

تازہ ترین