اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ویڈیو معاملے کی سماعت آج کریگا۔ کاز لسٹ میں آج ویڈیو معاملہ کیس تیسرے نمبر پر سماعت کیلئے مقرر کیا گیا،حکومت کی طرف سے سیکرٹری وزارت قانون انصاف فریق بنایا گیا،ویڈیو کیس کی سماعت کیلئے سینئر جج جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی بنچ میں شامل ہونگے۔