• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور جہلم کے 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، پنجاب میں کیسز کی تعداد 5 ہوگئی

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور اورجہلم میں 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، دو نئے کیسز کے بعد پنجاب میں پولیوکیسز کی کل تعداد 5 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ کے 9ماہ کے بچے محمد احمد جبکہ جہلم کی 44 ماہ کی بچی عدن فاطمہ میں پنجاب پولیو پروگرام نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ پولیو پروگرام کے مطابق لاہور کے بچے میں پولیو وائرس پایا گیا مگر تمام مہم میں پولیو قطرے پینے کی وجہ سے بچے کو معذوری نہیں ہوئی جبکہ جہلم سےرپورٹ ہونے والے کیس میں بھی بچی کو روٹین مہمات کے دوران پولیو کی ویکسین دی جاتی رہی ہے۔پنجاب میں پولیو پروگرام کے انچارج سلمان غنی نے واضح کیا کہ پولیو وائرس کا حملہ ہونے کے باوجود لاہور کے بچے میں معذوری کی کوئی علامت نہیں ہے
تازہ ترین