• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر شیخ کو ہٹادیا گیا، غلام نبی میمن نئے کراچی پولیس چیف مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے کراچی پولیس چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا ہے اور اب ان کی جگہ غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے پولیس آرڈر پاس ہونے کے بعد پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر وتبادلے کئے ہیں، چیف سیکٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کا حکم دے دیا گیاہے۔ان کی جگہ غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔امیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ ولی اللہ دل کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد تعینات کردیا گیا۔عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، فرحت علی جونیجو کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور قمر زمان کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اور ٹریننگ تعینات کر دیا گیا ہے۔امیر شیخ نے کراچی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے تقریبا 11 ماہ ذمہ داریاں انجام دیں،۔ ذرائع کے مطابق ارشاد رانجھانی کیس کے بعد سندھ سرکار امیر شیخ سے سخت ناراض تھی۔
تازہ ترین