• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم کی 4 وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم 6 گاڑیاں موٹر سائیکل بھی غائب

راولپنڈی ،اسلا م آباد( سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر، چوری اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،دوموٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی جبکہ اسلام آباد کے شہری دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے۔ تھانہ پیرودھائی کو عبداللہ عثمان نے بتایاکہ پیرودھائی میں دو نامعلوم اشخاص مجھ سے میرا پرس جس میں نقدی 5ہزار روپے تھے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو رانا سردار علی ایڈووکیٹ نے بتایاکہ موٹر سائیکل 125پر دو نامعلوم لڑکے آئے اور میراموبائل چھین کر فرا ر ہوگئے۔ تھانہ سول لائن کو عبدالوحید قادری سکنہ لین5 گلستان کالونی نے بتایاکہ گھریلو ملازم محمد مالک نے میرے گھر سے طلائی زیورات،قیمتی پتھر، ڈائمنڈ انگوٹھی، اور700پاؤنڈ چوری کرلئے۔تھانہ گوجرخان کوآصف رحمٰن نے بتایاکہ جی ٹی چوک میں دولڑکے اسلحے کی نوک پراس سے 5ہزارروپے اوراے ٹی ایم کارڈچھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر محمد تنویر نامی شخص سے دو افراد نے قیمتی موبائل چھین لیا ۔انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی ایٹ فور میں محمد اسم داد کے گھر سے دو موبائل فون اور پچاس ہزار روپے کی نقدی چوری ہوگئی۔نیلور پولیس نے محمد اسلم کی رپورٹ پر محمد کامران اور رابعہ بی بی کیخلاف بارہ لاکھ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا ۔مدعی نے ملزموں سے پانچ مرلے کا پلاٹ بارہ لاکھ نوہزار میں خریدا مگرملزموں کی دی ہوئی رجسٹری بوگس پائی گئی۔
تازہ ترین