• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آبادی میں بے پناہ اضافے جیسے سنگین مسئلے سےآگاہ ہے ،صوبائی وزیر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) حکومت پنجاب نے صوبہ میں بہبود آبادی کے پروگرام پر عملدرآمد کیلئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی۔ یہ بات صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر اور چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی۔ سیکرٹری بہبود آبادی نے اجلاس کو محکمے کی کارکردگی، سٹرکچر اور جاری منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت آبادی میں بے پناہ اضافے جیسے سنگین مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے اس لیے بجٹ میں محکمے کیلئے دگنی رقم مختص کی گئی ہے۔
تازہ ترین