آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا ہے کہ بھارت میں اس وقت 41 ہزار 331 پاکستانی اور 4 ہزار 193 افغان شہری رہائش پذیر ہیں۔

انکا کہنا تھا یہ افراد ان دونوں ملکو ں کی مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھتے ہیں، اور طویل المیعاد ویزا کی بنیاد پر بھارت میں رہائش پذیر ہیں۔

انہوں نے یہ بات منگل کو بھارتی لوک سبھا میں بتائی۔

بھارتی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور افغانستان میں رہنے والی چھ مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے یہ افراد اپنے ملکوں میں درپیش مشکلات کے تناظر میں بھارت میں طویل المیعاد ویزا حاصل کرکے رہ رہے ہیں۔

انہیں یہ ویزا 2014ء میں شروع کیے گئے آن لائن ایل ٹی وی ایپلی کیشن پروسیسنگ پورٹل پر دیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید