کراچی (اسٹاف رپورٹر)عقیل خان چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ مین سنگلز کے پہلے رائونڈ میں انہوں نے حیدرآباد کے ناصر بچانی کو 6-1 اور 6-1، احمد کمال نے عبداللہ خان کو 6-1 اور 6-2 ، پربھات کمار نے سید زہیر رضا کو 6-2 اور 6-3 سے، احمد چوہدری نے اسد خان کو 6-2 اور 6-3 سے، مدثر مرتضی نے اشیش کمار کو 6-1 اور 7-5 سے، دیگر مقابلوں میں زبیر راجا نے مصطفی برنی کو ہیرا عاشق نے شیراز کو شکست دی۔