• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایچ آر سی کا پاکستان میں کوئی آفس یا عہدیدار نہیں ہے

لندن (پ ر)‎انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور لیگل ٹیم کی سربراہ سفیر حلیمہ ابراہیم نے جنیوا سوئٹزرلینڈ میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے ہیڈ آفس سے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ان کا پاکستان میں کوئی صدر یا آفس موجود نہیں اور ان لوگوں کا آرگنائزیشن سے کوئی بھی تعلق نہیں۔ ایک انٹرنیشنل آرگنائیزیشن ہے جو دنیا کے کئی ممالک میں رجسٹر ہے اور آفت زدہ اور جنگ سے تباہ ممالک میں اپنا کام سینکڑوں رضاکاروں کے ساتھ بخوبی انجام دے رہی ہے اور اس میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا انتہائی اہم رول ہے لیکن کچھ شر پسند عناصر جن کا انسانیت سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں گھر بیٹھ کر سوائے اخباروں میں خبر لگانے سے ان کا کسی بھی آرگنائزیشن میں یا کسی بھی انسانی فلاح میں کوئی عمل دخل نہیں، ان تمام لوگوں کو بغیر نام لئے بتایا جاتا ہے کہ انٹرنیشنل موومنٹ برطانیہ میں ایک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی انتھک محنت کے بعد یونائیٹڈ نیشن میں گریڈ سٹیشن حاصل کر چکی ہے اوردیگر ممالک کی ہیومن رائٹس کونسل میں بطور آبزرور کے طور پر بھی کام کر رہی ہے اور ساتھ ہی یورپی یونین میں یورپی یونین کے ساتھ مل کر مختلف ممالک میں انسانیت کے لئے کام کر رہی ہے اس کا صدارتی آفس برطانیہ اور سیکٹر بنگلہ دیش اور سنٹرل ورکنگ آفس جنیوا سوئٹزرلینڈ میں ہے، اس کا میڈیا سیکرٹریٹ افریقہ میں ہے، پاکستان میں اس کا کوئی بھی صدر یا جنرل آفس نہیں ہے، لہٰذا اس آرگنائزیشن کو انسانیت کی خدمت کرنے دی جائے، ہم اپنی انتھک محنت کے بعد آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹری او آئی سی اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر انسانیت کی فلاح کے لئے عظیم منصوبے پر کام کر رہےہیں ہم ترکی میں پاکستانی امیگریشن کے لئے ہر ممکن جدوجہد کرنے کے ساتھ ساتھ شام اور یمن میں جنگ سےمتاثرہ مسلمانوں کی مدد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ہم پچھلے کئی سال سے فلسطین کی جنگ کے خلاف پورے یورپ میں آواز بنے ہوئے ہیں اور فلسطین پر ظلم اور زیادتی کے خلاف پوری دنیا میں ایک مضبوط آواز بن کر ابھرے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہم نے افغانستان عراق کی جنگ کے خلاف ہر طرح کی جدوجہد کی اور اس وقت ہم دنیا کے جنگ سے تباہ شدہ انسانوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہیں جن میں خاص طور پر میانمار، بنگلہ دیش ،شام اور ترکی کے مسلمان شامل ہیں، ہمیں اپنے ارادوں میں مضبوط کرنے کے لئے ہماری مدد کرے نہ کہ ہمارے خلاف سازشیں کریں،ہم دنیا بھر میں انسانیت کے لئے آواز اٹھانے میں مصروف ہیں، آئندہ اگر کسی شخص نے ہماری آرگنائزیشن کا نام لیا تو ہم لیگل نوٹس بھیج دیں گے ۔
تازہ ترین