• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق اور باپ بیٹے سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پل سے اترتے ہوئے گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی ،جس کے نتیجے میں 28سالہ خاتون امرین زوجہ سعود جاں بحق جبکہاس کا شوہر 32سالہ سعودد اور 12سالہ بیٹا ہمدان زخمی ہو گیا ،لاش اور زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا،کورنگی بروکس چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 15 سالہ رمضان ولد شاہجاں شدید زخمی ہو گیا ۔
تازہ ترین