• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں مظاہرے جاری، فوری انتخابات کا مطالبہ سامنے آ گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیلی میں مظاہرے جاری ہیں اور اب وہاں مظاہرین کی جانب سے فوری انتخابات کا مطالبہ بھی سامنے آ گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے یروشلم کو دیگر شہروں سے ملانے والی شاہراہ بند کر دی اور وہاں علامتی بیلٹ باکس رکھ دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے اسرائیلی مظاہرین کی پروفائلنگ کے لیے ویڈیو گرافی شروع کردی ہے، جس کے باعث مظاہرین کو مستقبل میں حکومتی سروس کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

علاوہ ازیں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی مغویوں کو زندہ واپس لانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب امریکی شہر نیویارک میں بھی فلسطینیوں کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید