• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے فور، وفاق اور صوبائی حکومت کا فنڈز دینے کےبجائے کام بانٹنے پر غور

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے ’’کے فور‘‘ کو مکمل کرنے کے لیے وفاقی وصوبائی حکومت ایک نئے فارمولے پر غورکررہی ہیں واضح رہےکہ منصوبہ پر اس وقت کام تقریباً رکا ہوا ہے جبکہ تھرڈپارٹی کنسلٹنسی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم جس میںکینجھر جھیل سے کراچی تک 124کلومیٹرطویل کینال، کنڈیوٹ اور سائفن کا کام وفاقی حکومت کے سپرد کرنے اور بقیہ کاموں پمپنگ اسٹیشن ، پاورپلانٹ، پلوں اور فلٹرپلانٹس وغیرہ کی تعمیر حکومت سندھ کی ذمہ داری ہوگی۔ واضح رہے کہ اب تک وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں 50،50فیصد فنڈ فراہم کرنے کی ذمہ دار ہیں، منصوبے کی ابتدائی لاگت 25 ارب کے قریب تھی جو اب 100ارب تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان دنوں بعض تکنیکی مسائل کے باعث کام رکا ہوا ہے اور تھرڈپارٹی کنسلٹنسی جاری ہے، چند دن پہلے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کے فورمنصوبے کے لیے شہر کے تمام اسٹیک ہولڈر کا اجلاس بھی ہوچکا ہے تاہم اب مذکورہ تجویز پر بھی غور کیاجارہا ہے اور اگر اس فارمولے پرعملدرآمد ہوجاتا ہے تو وفاقی اور سندھ حکومت دونوں اپنے اپنے کمپوننٹس پر کام کرنے کے پابند ہوں گی۔
تازہ ترین