• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر 5 ڈاکے تین چوریاں 6 گاڑیاں موٹر سائیکل بھی اڑالئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،4موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ لاکھوں کےچیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔ اسلام آباد سے بھی موٹر سائیکل اڑا لیاگیا۔ تھانہ پیرودھائی کو عبدالرحمٰن نے بتایاکہ موٹرسائیکل سوار 3 لڑکےاسلحہ کی نوک پر دکان سے 2لاکھ روپے اور موبائل ، تنویر احمد سے 70ہزار روپے ، گاہک اسفندیار سے 20 ہزار روپے اور موبائل اور ملحقہ دکان عوامی ٹریڈرز پر بیٹھے شاعرالحق سے 70 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو ترین گل نے بتایا کہ کار نمبر ایل اووائی 5264میں بیٹھی میری دوبچیوں سے ایک شخص گن پوائنٹ پر موبائل چھین کرفرارہوگیا۔تھانہ سول لائن کے علاقہ ڈھیری حسن آبادمیں دو افراداسلحے کی نوک پر خاتون سے 20ہزارروپے چھین لے گئے۔ تھانہ جاتلی کو شہناز رؤف نے بتایاکہ چور گھرکے تالے توڑکر3لاکھ روپے اور طلائی زیورات لے گئے۔تھانہ صدربیرونی کوچودھری ظہیرنے بتایاکہ دو ملزم گھرسےاسلحے کی نوک پرایک لاکھ دس ہزار روپے، طلائی زیورات اورگھڑی چھین کرفرارہوگئے۔دریں اثناء تھانہ کورال کے علاقےمیں رضا حسین سے موبائل چھین لیا گیا۔تھانہ کورال کے ہی علاقے ترلائی میں طاہر محمود کے گھر سے پچاس ہزار روپے اور ایل ای ڈی چوری ہوگئی۔تھانہ بھارہ کہو کے علاقے شا ہ پور میں بشیر حسین کے گھرسے چور لاکھوں روپے ،سات لاکھ روپے مالیت کے زیورات اورانعامی بانڈ لے کر چلتے بنے۔آبپارہ پولیس نے جی سکس ون ٹو سے چوری ہونے والی دراز احمدکی کار آر آئی ٹی667برآمد کرکے طاہر محمودکو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین