• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ عظمت صحابہؓ و اہل بیتؓ کانفرنس21جولائی کو ہوگی

برمنگھم (ابرار مغل) ختم نبوت ایجوکیشن سینٹر برمنگھم کے زیراہتمام19ویں سالانہ عظیم الشان عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس مورخہ21جولائی بروز اتوار دن2 بجے ختم نبوت ایجوکیشن سینٹر بوزلے ویلج برمنگھم میں زیر نگرانی مولانا امداد الحسن نعمانی، مولانا محمد قاسم، مولانا محمد آفتاب احمد منعقد ہورہی ہے۔ شان عظمت صحابہ کرام و مقام اہل بیت پر روشنی ڈالی جائے گی، جبکہ برمنگھم اور گردونواح سے کثیر تعداد اس سالانہ کانفرنس میں شرکت کررہی ہے۔ عالم اسلام کی نامور مذہبی شخصیات مفکر اسلام علامہ خالد محمود، شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف، شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم، خطیب پاکستان مولانا شبیر احمد عثمانی، مولانا شیخ ظہر محمود، مولانا عطا اللہ خان، مولانا فضل حق، صاحبزادہ خالد محمود قاسمی، مولانا محمد عمیر چورلی، مولانا اقبال قادری، شیخ الحدیث مولانا امداد الحق قاسمی، مولانا طیب عباسی، مولانا بہاالدین، مولانا اختر الزمان غوری، مولانا اکرام الحق خیری، قاری تصور الحق مدنی، مولانا ضیاء المحسن طیب، مولانا محمد قاسم، مولانا آفتاب احمد، مولانا خورشید احمد، قاری منور خان، مولانا طارق مسعود، قاری ابرار حسین شاہ، حافظ عثمان ذوالنورین، حافظ علی ایوب، ‘مولانا عثمان نعمانی سمیت مختلف علما کرام اور مشائخین خطاب کریں گے، جبکہ اس کانفرنس میں حمد و نعت پیش کرنے کا شرف بالترتیب حافظ علی ایوب، قاری سید ابرار حسین، حافظ عثمان ذوالنورین حاصل کریں گے۔ اس کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں، جبکہ مقررین عصر حاضر کے سلگتے مختلف مسائل خصوصاً مغرب میں عقیدہ ختم نبوتؐ کی ضرورت اور اہمیت اجاگر کرنے پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ ’’جنگ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا امداد الحسن نعمانی نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی عظیم الشان کانفرنس عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کا اولین مقصد نوجوان نسل کی تربیت و رہنمائی کرنا ہے، تاکہ وہ عقیدہ ختم نبوتؐ، عظمت و شان صحابہ کرامؓ اور مقام اہل بیت کے بارے میں جان سکیں۔ دریں اثناء کانفرنس کے آرگنائزر مولانا امداد الحسن نعمانی نے کہا ہے کہ صحابہ کرام کی عظمت و ناموس کے لئے برطانیہ بھر کے تمام مسلمانوں کو اس کانفرنس میں شرکت کرکے اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک طبقہ کی طرف سے مسلسل صحابہ کرام جیسی عظیم ہستیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کی مذمت اور صحابہ کے ساتھ اظہار عقیدت کے لئے کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔
تازہ ترین