• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین نواز کی تصویر لیک کرنیوالوں کو بھی پکڑا جائیگا؟ مریم نواز

لاہور(نیوز ایجنسی)جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانیوالے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری کے رد عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اچھا ہوا مگر کیا اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بیگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔
تازہ ترین