آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی کو گلوکار عاطف اسلم، ماہرہ خان اور دیگر اداکاروں کے بارے میں متنازع بیان دینے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جویریہ عباسی نے حال ہی میں ایک شو کے دوران کہا تھا کہ گلوکار عاطف اسلم سُریلے گلوکار نہیں ہیں، انہیں خواہ مخواہ میں اتنی شہرت اور عزت دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ جویریہ عباسی نے دلکش اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ ماہرہ کو اُن کے لُکس (looks) کی وجہ سے کام مل رہا ہے ورنہ وہ ایک اوسط درجےکی اداکارہ ہیں۔ (یعنی عام سی اداکارہ ہیں)

جویریہ عباسی نے یہاں بھی بس نہیں کی بلکہ موسٹ سینئر اداکار عدنان صدیقی کو بھی اداکاری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا اور کہا کہ عدنان صدیقی ایک پرکشش اور خوبصورت انسان تو ہیں لیکن وہ اچھے اداکار نہیں ہیں، اس لیے اُنہیں اداکاری چھوڑ دینی چاہیے۔

انہوں نے شو میں سعدیہ امام کو بھی اپنا جانی دشمن قرار دے دیا۔ جویریہ عباسی کو ان تمام متنازع بیانات پر شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس ضمن میں شائقین کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کو اُن کی آواز کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ماہرہ خان اور عدنان صدیقی بالی ووڈ کی نامور شخصیات شاہ رخ خان اور سری دیوی کے ساتھ فلم میں کام کر کے اپنے بہترین اداکار ہونے کا ثبوت دے چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید