• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شاہد خاقان نے کچھ نہیں کیا تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا‘

وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ احتساب شروع ہوگیا، جس نے جو کیا وہ بھگتے گا، شاہد خاقان نے بھی کچھ کیا ہو گا جب ہی نیب نےانہیں گرفتار کیا ہے، اگر انہوں نے کچھ نہیں کیا تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

واضح رہےقومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا۔

شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کسی کارروائی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، نیب آزاد ادارہ ہے، اگر شاہد خاقان نے کچھ نہیں کیا ہے تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں ، نیب کا چیئرمین پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے لگایاتھا۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پہلے سے بہتر ہے، عمران خان فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، سول حکومت اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں، وزیرِاعظم نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے۔

تازہ ترین