• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے اپنے سینیٹرز کے باہر جانے پر پابندی لگا دی

کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریکِ عدم اعتمادکےباعث اپنے سینیٹرز کے بیرونِ ملک جانےپرپابندی عائدکردی۔بلاول بھٹوزرداری نےپیپلزپارٹی کےسینیٹرز کو ہدایت کی ہےکہ وہ تحریکِ اعتماد کافیصلہ ہونےتک پاکستان سےباہر نہ جائیں۔انہوں نےیہ ہدایت بھی کی ہے کہ سینیٹرز اسلام آباد سے باہر بھی قیادت اور رہنماوں کو آگاہ کر کے جائیں۔ذرائع کے مطابق اس سفری پابندی کا مقصد اپنے نمبرز پورے رکھنا اور کسی بھی صورتِ حال کیلئے تیار رہنا ہے۔
تازہ ترین