• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کو ایرا سے ادائیگیوں کا حساب دیں، شہزاداکبر

لاہور(ایجنسیاں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ایک ہفتے بعد شہباز شریف کی منی لانڈرنگ سے متعلق مزید انکشافات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بتائوںگا کن کن لوگوںنے ان کیلئے منی لانڈرنگ کی‘شہبازشریف پریس کانفرنس کرکے شعبدہ بازی نہ دکھائیں بلکہ قومی کو ایرا سے کی گئی ادائیگیوں کا حساب دیں اوریہ بتائیں اپنے داماد علی عمران کو 6کروڑ روپے کیوں دیئے ‘شہباز شریف مجھے لندن کی عدالت میںگھسیٹنے کا وعدہ پورا کریں‘ہمارا مقصد یہ نہیں کہ یہ جیلوں میں رہیں اور ہم ان پر پیسا خرچ کریں‘ جتنا پیسا لوٹا ہے واپس کریں اور ہماری جان چھوڑیں۔ وہ گذ شتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ شہزاد اکبر نے کہاکہ غیر ملکی جریدے نے جو اسٹوری دی اس کے خلاف انہوں نے کوئی دعویٰ دائر نہیں کیا‘ہم صرف ان تین ادا ئیگیوں کا پوچھ رہے ہیں جو ایرا کے اکاؤنٹ سے ہوئیں ،پہلی پیمنٹ 20‘دوسری 13 اورتیسری 27ملین کی تھی جو کل چھ کروڑکی رقم نوید اکرام نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو ٹرانسفر کی ،علی اینڈکو کمپنی علی عمران کی ہے جس کا ایرا کے ساتھ کوئی معاہدہ کبھی نہیں ہوا ،شہباز شریف اپنے داماد سے پوچھیں کہ چھ کروڑ کی رقم کیوں لی ،علی عمران نے 80 کنال زمین لاہور کے نواح میں خریدی، جعلی ٹی ٹی کے ذریعے باہر سے کروڑوں روپے منگوائے ،دو سو سے زائد ٹی ٹیز منگوائی گئیں ،شہباز شریف فیملی کی تمام امپائر ان جعلی ٹی ٹیز کی وجہ سے بنی، زمین خریدتا ہے نوید اکرام اور پاور آف اٹارنی علی عمران کے نام ہے ،2018 سے علی عمران مفرور ہو چکے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ دو بندوں نے چوری کی، ایک بندے نوید اکرام کو گرفتار کروا کے چھترول کروائی اور علی عمران داماد تھا تو اسے ملک سے بھگا دیا‘میرا سوال ہے کہ ایسا کون سا کاروبار ہے جس میں کیش میں کروڑوں اربوں گھر میں رکھے جاتے ہیں ، آپ وزیراعلیٰ اور آپ کے بچے اعلی ہی اعلی‘ شہباز صاحب آپکی جو جائیدادیں منجمد ہوئیں وہ سب کی سب ٹی ٹیز کے ذریعے خریدی گئیں ،تمام دستاویزات موجود ہیں ان کے جواب بھی تو دیں‘ شہباز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان بدنام ہو رہا ہے ،احتساب سے ملک بدنام نہیں ہوتا‘آپ نے وعدہ کیا تھا زرداری کوگھسیٹیں گے اب آپ خود گھسٹ رہے ہیں ان کے ساتھ‘میں آپ کی منت کرتا ہوں خدارا جا کر مجھ پر کیس کریں ۔

تازہ ترین