• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے گھروں اور دفاتر پر چھاپوں کے قوانین جاری کردیے

اسلام آباد (صباح نیوز)سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے گھروں اور وفاتر پر چھاپے مارنے کے حوالہ سے قوانین جاری کر دیئے۔ ٹیم مقامی مجسٹریٹ اور پولیس کی مدد سے کسی بھی جگہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار سکے گی،نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ای سی پی کی ٹیم مقامی مجسٹریٹ کی اجازت لے کر اور مقا می پولیس کی مدد سے کسی بھی جگہ پر اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ مار سکے گی۔ ریڈ کے وقت متعلقہ تفتیشی افسر اورایس ایس سی پی کے دو دیگر افسران کو گواہی کے لئے ساتھ رکھا جائے گا۔ اگر ٹیم کو کسی گھر یا عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی تو پھر ایس ای سی پی کسی عمارت کا گھر کا دروازہ یا کھڑکی توڑ سکتی ہے۔ چھاپے کے وقت قبضہ میں لی گئی اشیاء اور کاغذات کی فہرست تیارکی جائے گی۔ یہ فہرست ایس ای سی پی کے علاقائی دفاتر اور ملزم کو بھی فراہم کی جائے گی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ای سی پی الیکٹرانکس اشیاء کو قبضہ میں لینے کا اختیار رکھتی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق رولز کی خلاف ورزی پر کمپنی اور ریڈنگ ٹیم کو بھی جرمانہ ہو سکتا ہے اور خلاف وزری مسلسل جاری رہنے کی صورت میں روزانہ ایک لاکھ روپے کے حساب سے جرمانہ ہو گا۔
تازہ ترین