• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئےکے پی کے اسمبلی میں قرارداد منظور

پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا اسمبلی نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات، پولیس تھانہ میں کھڑی گاڑیوں کیلئے مخصوص جگہ بنانے،کوہاٹ روڈ چونگی چوک سے متنی تک سڑک کی کشادگی، خواتین میں غذائی کمی دور کرنے کےلئے قانونی سازی سمیت متعدد قرارداد وں کی منظوری دے دی ہے ۔ ایم پی اے بادشاہ صالح نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی جیلوں میں تقریباً1863پاکستانی معمولی نوعیت کے مختلف مقدامات میں قید ہیں جبکہ سعودی سفارت خانہ (جدہ) میں لا ءسٹاف کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے پاکستانی قیدیوں کو مشکلات درپیش ہیں لہذا پاکستانی قونصلیٹ میں لا ءسٹاف کی تعداد میں اضافہ کرے جیلوں میں قید پاکستانیوں کے مقدمات کی پیروی کرے تاکہ ان کی مشکلات میں کمی ہوسکے ۔
تازہ ترین