اسلام آباد (جنگ رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماعمران فاروق کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان معظم علی خان ،سید محسن علی اور خالد شمیم نے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے نام لکھے گئے ایک دلچسپ کھلے خط میں مقدمہ قتل کا جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت کرنے یا انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی ہے ۔