• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیوفلمز کی ”ہیر مان جا“ کاایک اورریکارڈ، فلم کی جھلکیوں پر 13 لاکھ ہٹس

کراچی (محمد ناصر) ”جیوفلمز “ کی نئی پیشکش ”ہیر مان جا“ نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی ریکارڈ بنانا شروع کردیئے ہیں۔ موج مستیوں سے بھر پور فلم کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر 13 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ اس سے قبل فلم کے ریلیز ہونے والے پہلے گیت ”ادی مار“ نے صرف ایک دِن میں 10 لاکھ سے زائد ہٹس حاصل کرکے فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ کیا تھا۔ ایکشن، کامیڈی، ڈراما اور میوزک یعنی ہر لحاظ سے بے مثال فلم کو دیکھنے کیلئے شائقین بہت زیادہ بے چین نظر آرہے ہیں لیکن اُنہیں اس فلم سے لطف اندوز ہونے کیلئے بڑی عید تک انتظار کرنا ہوگا۔ ”ہیر مان جا“ میں علی رحمان خان اور حریم فاروق کی خوبصورت جوڑی پھر سے اپنے پرستاروں کے دِل جیتنے کو تیار ہے۔ اس کے علاوہ عابد علی، موجس حسن، فیضان شیخ، شمائل خٹک، شاز علی خان، میکال ذوالفقار، احمد علی اکبر، زارا شیخ، امینہ شیخ، سلیم معراج اور دیگر کے کردار بھی دیکھنے والوں کیلئے یادگار ہوں گے۔ فلم کے ہدایتکار اظفر جعفری اور پروڈیوسر عمران رضا کاظمی ، حریم فاروق اور عارف لاکھانی ہیں۔ بڑی عید کی بڑی فلم ”جیوفلمز “، آئی آر کے فلمز اور ڈسٹری بیوشن کلب تعاون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
تازہ ترین