• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوفیاءکرام کی برکات سے خطہ ملتان امن کا گہوارہ ہے ، ڈاکٹر الیگزینڈر پاپاس

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوفیاءکرام کی تعلیمات کی برکات سے ملتان کاخطہ صدیوں سے امن و آشتی کا گہوارہ بنا ہوا ہے، یہ بات ڈاکٹر الیگزینڈر پاپاس نے سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر جامعہ زکریاکے زیراہتمام علمی مجلس سے خطاب کرتے ہوئےکی، چیئرمین شعبہ عربی و علوم اسلامیہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادڈاکٹر غلام شمس نے کہاکہ معروف صوفیاء کی مجلسی زندگی نے ایک خاص طبقہ کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے، چیئرمین شعبہ تاریخ جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر شفیق بھٹی نے کہاکہ ملتان کی تاریخ کو معروف و غیرمعروف صوفیاء کے اثرات کے تحت دیکھنے اور اس پرتحقیق کی ضرورت بڑھ گئی ہے،ڈائریکٹر سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد ممتاز خان کلیانینے کہاکہ عوامی رجحانات کو ہیت حاکمہ تک پہنچانے اور ان سے عوام کیلئے سہولتیں حاصل کرنے میں صوفی دانش کا اہم کردار ہے ،مجلس میں پروفیسر اکرم میرانی ، ڈاکٹر نسیم اختر ، ڈاکٹر اجمل مہار ، محمد عارف رجوانہ ، ڈاکٹر خالد اقبال اور حافظ حامد علی اعوان کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء طالبات نے شرکت کی۔
تازہ ترین