• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنی ،لاکھوں روپے کا اسلحہ سمگل کرنیکی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ متنی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔سی سی پی او پشاور کریم خان کو اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت درہ آد م خیل سے بھاری تعداد میں اسلحہ وکارتوس پشاور اور بعدازاں پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر انہوںنے ایس پی صدر سرکل صاحبزادہ سجاد خان ٗڈی ایس پی فضل واحد خان اور ایس ایچ او تھانہ متنی سید رسول خان کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے متنی کوہاٹ روڈ پر ایک رکشہ نمبر آر آئی یو 1964کو روکا ورتلاشی لینے پر اس سے چار عد د کلاشنکوف ٗایک عدد بارہ بور بندوق ٗدو عدد 44بورٗدو عدد تیس بور اور 12ہزار مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزم سردار خان سکنہ بخشی پل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین