آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم ’سپراسٹار‘ کے ٹریلر نے بھارت میں بھی دھوم مچادی ہے، بالی ووڈ شخصیات تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی فلم ’سپر اسٹار‘ کے ٹریلر کا ایک کلپ شیئر کیا جس پر پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان، ماروہ حسین اور عدنان ملک تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات نے بھی سپر اسٹار کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ماہرہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ 

بالی ووڈ پروڈیوسر ریحا کپور نے ماہرہ خان کو کہا ’آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘ بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نےماہرہ کو ’دل‘ بھیج دیا، اسی طرح بھارتی گلوکارہ ہرشدیپ کور نے بھی کہا ’ماہرہ آپ بہت خوبصورت ہیں۔‘

فلم ’سپر اسٹار‘ کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور بلال اشرف سمیت ندیم بیگ، جاوید شیخ، مرینہ خان، اسماء عباس، سیف حسن، علیزے شاہ، علی کاظمی اور وقار شامل ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ کبریٰ خان، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ، مانی، سائرہ شہروز، فہیم برنی اور عدنان شاہ ٹیپو فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

فلم کے ہدایت کار محمد احتشام الدین ہیں اور فلم عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید