• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم صفدر نے قومی اداروں کو بدنام کرنے کی ناکام سازش کی، شہبازگل

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم صفدر نے ہمیشہ عدلیہ اور قومی اداروں کو بدنام کرنے کی ناکام سازش کی۔ حالیہ ویڈیو اسکینڈل میں بھی مریم صفدر نے عدلیہ پر کیچڑ اچھالا۔

اپنے بیان میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے تو مٹھائیاں بانٹتے، جب خلاف دے تو حملہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مریم اور مفتاح کو ریلیف ملا۔ امید ہے مریم صفدر کا عدلیہ پر اعتماد بحال ہوا ہو گا۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلبری فونٹ کا فیصلہ بھی عدالت نے ہی دیا تھا۔ امید ہے کرپٹ لیگ غیر اخلاقی ویڈیوز بنوانے اور بلیک میلنگ سے توبہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چچا اور کزن زلزلہ زدگان کا مال کھاتے ہیں اور آپ تمام دن قوم کا سر کھاتی ہیں۔

تازہ ترین