بلندی پر ایڈونچر دکھانا ہر کسی کے بات نہیں، مگر چین میں 3 سالہ بچی نے بلندی پر بنے شیشے کے پل پر بنا کسی خوف کے پیدل چل کر سب کو حیران کردیا ہے۔
ویڈیو میں تین سالہ بہادر ننھی پری کو دیکھا جاسکتا ہے جو چین کے شہر Zhangjiajie میں قائم 260 میٹر بلند شیشے کے پُل پر بے خوف چہل قدمی کررہی ہے۔
یوں شیشے کے پُل پر چلتی ننھی پری کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔