جان سب کو پیاری ہوتی ہے مگر امریکا میں تو ایک نوجوان اپنی جان بچانے کیلئے اسپائیڈر مین بن گیا۔
یہ مناظر امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں دیکھے گئے، جب ایک عمارت میں اچانک آگ لگ گئی اور نوجوان جان بچانے کیلئے 19 منزلہ عمارت کی کھڑکیوں سے لٹکتا ہوا اسپائیڈرمین کی طرح نیچے آگیا۔
یوں بغیر کسی حفاظتی اقدام اور ریسکیو اہلکاروں کا انتظار کئے بغیر نوجوان کو اس طرح عمارت سے نیچے اترتے دیکھ کر لوگ بے حد خوفزدہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے وہ بحفاظت نیچے آگیا۔