لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ انہیں متعدد کروڑوں روپے کے ٹیلی گرافک منتقلی (ٹی ٹیز)کی نشاندہی کی گئی ہے،نیب مریم نواز کو ایک سوالنامہ بھیجے گا، نیب اس سے قبل نوازشریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، یوسف عباس اور دیگر کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں تحقیقات کررہا ہے۔نیب لاہورنے دوروز قبل پہلی مرتبہ عباس شریف مرحوم کے بیٹے یوسف عباس کو 22 جولائی کو نیب کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ انہیں متعدد کروڑوں روپے کے ٹیلی گرافک منتقلی (ٹی ٹیز)کی نشاندہی کی ہے جو شریف خاندان اور چوہدری شوگر ملز کے دیگر مالکان کی جانب سے بھیجی گئی تھیں جن میں مریم نواز بھی شامل ہیں،نیب مریم نواز کو ایک سوالنامہ بھیجے گا،جب شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں تحقیقات کی گئیں تو چوہدری شوگر ملز کے مالکان کے خلاف منی لانڈرنگ کے شواہد بھی سامنے آئے۔نوازشریف کے مرحوم بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس کو ارسال کیے گئے طلبی نوٹس میں نیب کا کہنا تھا کہ ʼمتعلقہ حکام کو چوہدری شوگر ملز کے مالکان کی جانب سے نیب آرڈیننس 1999 اور انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت منی لانڈرنگ کا ادراک ہوا ہے۔