کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر سردار خان اورجنرل سیکریٹری ندیم بھٹو نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو علاج کے بہانے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر حکومت کے خلاف پی پی پی کراچی ڈویژن اتوار 20 مارچ کو سہہ پہر 3 بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہر ہ کیا جائے گا ۔