ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے گزشتہ رو ز تحصیل آفس باغ لانگے خان کا دورہ کیا۔ کنٹرول روم،رجسٹری برانچ کے کائونٹرز کا معائنہ اور سٹاف سے رجسٹری کے مختلف مراحل بارے معلومات لیں اور وہاں پر موجود سائلین سے گفتگو کی اور انہیں بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ سائلیوں کے بیٹھنے کے لئے ٹینٹ لگانے، پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی، جنریٹر اور واش رومز کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں تحصیل آفس میں ٹائوٹ مافیا کا داخلہ بند کیا جائے۔ اگر انہیں ٹائوٹ کی موجودگی بارے اطلاع ملی تو سخت ایکشن لیں گے۔ ڈپٹی کمشنرنے تحصیل آفس میں آنے والے سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، ضلعی انتظامیہ آپ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کیو سسٹم(ٹوکن نظام) تحصیل آفس میں لاگو کریں گے تاکہ ہرسائل کا کام اس کی باری کے مطابق ہو ۔دریں اثناڈپٹی کمشنر سےان کے آفس میں سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لاہور کے ڈپٹی چیف انجینئر جمشید نصیر خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اوگراکی طرف سے ایل این جی پائپ لائن کیلئے رقبہ حاصل کرنے بارے معاملات زیر بحث لائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اپنے فوکل پرسنز نامزد کریں۔