• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپرنٹنڈنگ انجینئرز کی کھلی کچہری، 226صارفین نے شکایات پیش کیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ریجن کے زیر انتظام آپریشن سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے گزشتہ روز صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مختلف شہروں میں کھلی کچہریاں لگائیں جس میں کل226صارفین نے اپنی شکایات پیش کیں ۔ وزارت توانائی کیخصوصی ہدایات پر صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ہر ہفتے کھلی کچہریاں لگائی جارہی ہیں ۔سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو ملتان سرکل محمد انورنے موسیٰ پاک ڈویژنل کمپلیکس ملتان میں منعقدہ کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں جس میں کل20صارفین نے اپنی درخواستیں پیش کیں ان میں نئے کنکشن کی تنصیب، بلوں کی اقساط،بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع ، میٹر ز تبدیلی اور دیگر نوعیت کی درخواستیں تھیں۔
تازہ ترین