• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے نے مال کا مینجمنٹ آفس قبضے میں لے لیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اور انفورسمنٹ نے ہفتہ کی شب آپریشن کیا اور ایف سیون مرکز ( جناح سپر مار کیٹ ) میں واقع صفہ مال کے مینجمنٹ آفس کا قبضہ لے لیا جبکہ دکانداروں کو24 گھنٹے کے اندر دکانیں خالی کرنے کا نوٹس دےدیا گیا۔ یہ کا رروائی ڈ ائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو غلام شبیر کی جانب سے لکھے گئے خط پر کی گئی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں 11جون 2019کو صفا گولڈ مال کیس زیر سماعت آ یا جہاں چیئرمین سی ڈی اے نے تسلیم کیا کہ یہ پلاٹ ہسپتال کیلئے تھا جہاں شاپنگ سنٹر تعمیر کیا گیا ، اس کا غلط استعمال ختم کرکے اصل پوزیشن پر بحال کیا جا ئے گا۔ سی ڈی اے نے 25جون کو نیب راولپنڈی کو خط لکھا ۔ نیب کی جانب سے 9جو لائی کو جواب آ یا کہ سپریم کو ر ٹ کے حکم پر عمل کیا جا ئے۔ یہ الاٹمنٹ تین جنوری 2018 کو منسوخ کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین