• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25جولائی کو عوام سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کرنیکا پیغام دینگے،قومی وطن پارٹی

کوئٹہ (پ ر)قومی وطن پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ وطن کور کوئٹہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ عوام دشمن نااہل سلیکٹڈ حکومت اپوزیشن رہنمائوں کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات میں گرفتار کرکے اصل عوامی مسائل، بڑھتی ہوئی مہنگائی ،ناروا ٹیکسوں، تباہ حال معیشت ، بےروزگاری ، روپےکی گرتی ہوئی قیمت اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے ۔اصل کرپٹ لوگ عمران نیازی کی کابینہ میں ہیں جو ماضی میں مختلف حکومتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور ان پر کرپشن کے بڑے الزامات بھی ہیں ۔نیب کے ادارے کو مخالفين کےخلاف استعمال کیاجارہا ہے۔ نیب کو چاہئے کہ وہ ناقص پشاور بی آر ٹی بس منصوبے میںخوردبرد میں شامل افراد کو بھی گرفتار کرے ۔یہ منصوبہ نیب کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔25 جولائی کو آل پارٹیز بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میںاحتجاجی جلسہ عام ہوگا ۔ عوام بھرپور شرکت کرکے سلیکٹرز کو ان کی سلیکشن مسترد کرنےکا پیغام دینگے ۔ قومی وطن پارٹی ملک میں مڈٹرم انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔اسمبلیاں تحلیل کرکے صاف شفاف انتخابات کرائیں جائیں ۔ 
تازہ ترین