• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجسٹراربیوٹمز کو متعلقہ محکمے میں واپس بھیجاجائے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن) پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیاکہ فیڈریشن کے بیان کو تبدیل کرنا مناسب عمل نہیں یہ ہمارا قانونی حق ہے کہ کسی ادارے کے مسائل اورتعصب کی بنیاد پر نفرت پھیلانے والوں کی نشاندہی اورانہیں عوام کے سامنے لایاجائے مگر افسوس کہ ہم کسی تعلیمی ادارے کے نام سے بیان جاری کرتے ہیں تو اسے بدل کر کسی اور ادارے کے نام سے منسوب کرنا سراسرغلط ہےبیان میں کہاگیا کہ گزشتہ روز فیڈریشن نےرجسٹرار آئی ٹی یونیورسٹی جوطویل عرصے سے غیرقانونی اور رولز کیخلاف کام کررہاہے بیان دیاتھا اسے کسی اورادارے کے نام سے دینا غلط ہے فیڈریشن نے ہمیشہ ناانصافی کیخلاف اورمظلوم کے حقوق کےلئے آوازبلند کی آئی ٹی یونیورسٹی رجسٹرار طلباء وطالبات کے درمیان قومیت کے نام پر عرصہ دراز سے نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں گزشتہ دنوں پشتون اور بلوچ طلبا کو لڑانے میں بنیادی کردار بھی رجسٹرار کاتھاتاہم فیڈریشن نے ان کی سازش ناکام بنادی بیان میںکہاگیا کہ بیوٹمز رجسٹرار کو متعلقہ محکمے میں واپس بھیج کر ادارے کو مزید تباہی سے بچایاجائے۔  
تازہ ترین