آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سر پر چوٹ لگنے والے کھلاڑیوں سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ

آئی سی سی نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تاریخی طور پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں سر پر چوٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہونے والے کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کا اطلاق یکم اگست کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی نے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات پر دو سال تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں کامیاب ٹرائلز کے بعد اس کی منظوری دی۔

ٹیموں کے میڈیکل نمائندگان آئی سی سی میچ ریفری کی اجازت سے اسی طرح کے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر سکیں گے۔

2014ء میں آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز شیفلڈ شیلڈ میچ میں بیٹنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد سے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے باتیں کی جا رہی تھیں اور مختلف تجاویز پیش کی جا رہی تھیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید