• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندان کی زندگی خطرے میں ہے، والد فرشتہ

اسلام آباد میں مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی 10سالہ بچی فرشتہ کے والد گل نبی نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا۔

ایک بیان میں گل نبی نے کہا ہے کہ میرے خاندان کی زندگی خطرے میں ہے، پولیس ہماری بات ہی نہیں سن رہی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فرشتہ قتل کیس میں کسی بھی پیشرفت میں ناکام ہوچکی ہے، ملزم کو پکڑ کر جوڈیشل کروا دیا، ایک ماہ گزر گیا، چالان پیش نہیں کیا گیا۔

گل نبی نے مزید کہا کہ مجھے ملزمان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، میرے خاندان کی زندگی خطرے میں ہے، ریاست تحفظ فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس نے تعاون نہ کیا اور ہماری بات نہ سنی تو دھرنا دوں گا۔

یاد رہے کہ فرشتہ کے والد نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 15مئی کو بچی کی گمشدگی سے متعلق رپورٹ کی۔

فرشہ کیس کی باضابطہ ایف آئی آر 19مئی کو درج کی گئی جبکہ 10سالہ بچی کی لاش 20 مئی کو جنگل سے برآمد ہوئی تھی۔

تازہ ترین