• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ، 72ہزار یونٹس کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان کی فراہمی شروع

راولپنڈی (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے 72ہزار رہائشی و کمرشل یونٹس کو پراپرٹی ٹیکس کے چالان پہنچانے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جنہوں نے ٹیکس دہندگان کے گھروں کو کاروباری مقامات تک چالان کی ڈیلیوری کا عمل شروع کر دیا ہے ، شعبہ ریونیو حکام کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پراپرٹی ٹیکس کا ہدف 75کروڑ روپےہے ، مجموعی 72ہزار ٹیکس یونٹس میں سے 27ہزار کمرشل ہیں ، شہریوں سے کہا جا رہا ہے کہ 30ستمبر تک پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کر کے 15فیصد رعایت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے ، ریونیو حکام کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ پہلے تین ماہ کے دوران زیادہ سے زیادہ ریکوری کو یقینی بنایا جائےگا۔
تازہ ترین