خیرپور(بیورورپورٹ) جنرل پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے کے خلاف پیپلزپارٹی کی جانب سے چیف منسٹر ہاؤس خیرپور سے چھتری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت یارمحمد پھلپوٹو،علی شیر مکول ،غلام حسین مغل اور دیگر کر رہے تھے ریلی میں پیپلزپارٹی کی خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی ریلی میں شریک پیپلزپارٹی کے کارکن وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔