• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت ملین مارچ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا‘ جمعیت

کوئٹہ(پ ر)جمعیت کے رہنماوٴں سید عبدالواحد آغا،حاجی منظوراحمدمینگل،محمدسلیم ناصر اور منظور احمد بازئی نے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالت اورعقیدہ ختم نبوت دین کی بنیادہے اسلامی اورنظریاتی شناخت کومسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،28جولائی کوجمعیت کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ سلیکٹڈحکومت کے مذموم عزائم کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگاملین مارچ میں صوبہ بھرسے لاکھوں عوام شرکت کریں گے انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں اب تک تحفظ ناموس رسالت کے لئے 13کامیاب اورتاریخ سازملین مارچ ہوچکے ہیں جبکہ 25جولائی کوپشاورمیں اور28جولائی کوکوئٹہ میں ملین مارچ ہوگاجس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن سمیت چاروں صوبوں کے قائدین خطاب کریں گے۔
تازہ ترین