• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر رشید بھی محسن عباس حیدر کے خلاف بول پڑے

پاکستانی گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کا اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل پر تشدد کے واقعے میں جہاں دوسرے معروف اداکارمحسن عباس کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں وہیں معروف اداکار گوہر رشید بھی فاطمہ سہیل کے حق میں بول پڑےہیں۔

اداکار گوہر رشید نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ میں فاطمہ سہیل کا دوسرا گواہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت میرا ایک دوست فاطمہ سہیل کو اسپتال لے کر گیا تھا اور اُن کا میڈیکل کروایا تھا۔

گوہر رشید نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں اس پورے واقعہ کے بارے میں جانتا ہوں، میں پہلے خاموش رہا لیکن اب میں چُپ نہیں رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ میری بہنوں کی طرح ہے اور وہ صرف اپنا گھر بچانے اور اپنے بیٹے کی اچھی پرورش کے لیے اب تک خاموش رہی لیکن اب معاملہ بہت بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے فاطمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے خود پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی۔

گوہر رشید نے کہا کہ محسن عباس حیدر جیسے آدمی ہمارے معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور میں ان کو کسی بڑے خطرے کی نظر سے دیکھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فاطمہ کو انصاف چاہئیے اور محسن عباس حیدر کو مددکی ضرورت ہے۔

اس واقعے کے بعد محسن عباس  کے دوست احباب اور مداح سوشل میڈیا کے ذریعے ان پر شدید غصے کا اظہار کر چکے ہیں۔

تازہ ترین