• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

(مکۂ مکرّمہ اورمدینہ منوّرہ کا سفرنامہ)

مصنّف: حاجی فقیر محمد سومرو

صفحات : 192 ، قیمت : 400 روپے

ناشر: محمّدی کتب خانہ، ہنگورجہ، خیر پورمیرس، سندھ

کتاب ملنے کا پتا: فلیٹ نمبرG-1 ، پلاٹ 647۔ اے، گلشن اقبال بلاک3، کراچی

’’ روح پرور سفر‘‘ مصنّف کے سفرِ عُمرہ کی روح پرور یادداشتوں پر مشتمل وہ کتاب ہے، جسے موصوف نے حرمِ کعبہ، مکۂ مکرمہ اور حرمِ نبوی ؐ مدینہ منورہ میں حاضری اور مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کے حوالے سے تحریر کیا ہے۔ کتاب میں مقامات ِ مقدسہ کی حاضری اور زیارت کے ساتھ ساتھ ان مقامات کی مذہبی و تاریخی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا گیا ہے۔ نیز، حرمین کی مساجد، بالخصوص مسجدِ  حرام اور مسجد نبویؐ کی دینی، مذہبی اور تاریخی عظمت و اہمیت اجاگر کرتے ہوئے مختلف ادوار میں ان کی تعمیر و توسیع کا بھی مفصّل جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب میں شامل بعض نادر و نایاب تصاویر نے اس کی افادیت اور قدر و قیمت کو دو چند کر دیا ہے۔ اسی طرح ’’جنّت البقیع‘‘ کے بارے میں مفصّل تاریخی معلومات بھی کتاب کا خاصّہ ہیں، جن میں اس تاریخی قبرستان میں مدفون صحا بۂ کرامؓ، اہل بیت ِ رسولؐ، محدّثین کرام اور معروف علماء کے اسمائے گرامی قلم بند کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین