• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن سینیٹرز کا اہم اجلاس، شہباز شریف کا خطاب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن سینیٹرز کا اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سےتعلق رکھنے والے 63ارکان پارلیمان نے شرکت کی، جن میں 56سینیٹرز اور 7ایم این ایز تھے۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معاشی ٹیم مذاق بن گئی ہے،عام آدمی پر زندگی تنگ ہوچکی ہے،بیروزگاری انتہا کو چھو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ غریب آدمی کس طرح زندگی بسر کر رہا ہے،دوسری طرف سیاسی قیدیوں سے جیلیں بھری جارہی ہیں۔

تازہ ترین