• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری ہفتے کامثبت آغاز،100انڈیکس 126پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،حکومتی مالیاتی اداروں اور دیگرانسٹی ٹیوشنز کا فعال کردار ،نئے کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ، 100انڈیکس میں 126پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاری مالیت بھی 18ارب 82کروڑ روپے بڑھ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت 63.33فیصدکم جبکہ 48.39فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام 100انڈیکس 125.78پوائنٹس اضافے سے 32584.55پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کو مجموعی طورپر 312کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 138 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 18ارب 82کروڑ 66لاکھ 30ہزار 578روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 65کھرب 94ارب7کروڑ 83لاکھ 55ہزار 504روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر 4کروڑ 47لاکھ 2ہزار 350شیئرز کا کاروبارہوا، جوجمعہ کی نسبت 7کروڑ 68لاکھ 53ہزار 870شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے انڈس موٹرزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 13.72روپے اضافے سے 1081.60روپےہوگئی۔

تازہ ترین