گھوٹکی(این این آئی)میدان سج گیا،گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205پرضمنی انتخاب آج (منگل) 23جولائی کو ہوںگے، پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں پہلی بار مہر سردار ایک دوسرے کے درمیان مد مقابل ہیں اور ماموں و بھانجے کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے سردار محمد بخش خان مہر اور آزاد امیدوار احمد علی مہر کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔ انتخابی مہم بھی اختتام پذیر ہوگئی ہے جبکہ انتخابات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ عملے کو سامان مہیا کردیا گیا جبکہ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 290پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔