• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹائون شپ ، 50 سالہ شخص کی ہاتھ پائوں بندھی لاش بر آمد

لاہور(کرائم رپورٹر ) ٹائون شپ کے علاقے میں 50 سالہ شخص کی ہاتھ پائوں بندھی لاش بر آمد ہو ئی ہے،جوہر ٹائون اے بلاک کا رہائشی 50 سالہ منصور گھر میں اکیلا رہتا تھا گزشتہ روز اس کی بہن اس کو ملنے کے لیے اس کے گھر آئی تو دیکھا کہ کمرے میں منصور کی ہاتھ پائوں بندھی لاش پڑی ہوئی ہے، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔2بھائیوں کو 7،7سال قید و جرمانہ لاہور (نمائندہ جنگ ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ہربنس پورہ کے علاقہ سلامت پورہ میں فائرنگ کرکے متعدد افراد کو زخمی کرنے والے دو بھائیوں ابوبکر اور عثمان کو سات سات سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ ملزمان کے دیگر دو بھائیوں اظہر شہزاد اور عمر فاروق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔
تازہ ترین