• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وندر،مسافرکوچ اورٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات و چھالیہ برآمد ،3ملزمان گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )کوسٹ گارڈزنے وندر کھاری چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کراچی جانے والی مسافر کوچ سےکروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور چھالیہ برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔ کوسٹ گارڈز ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر کے قریب کھاری چیک پوسٹ پردوران چیکنگ کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوارایک مسافر سے2 کلو اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآ مد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران سپر ہائی وے سے مزدا ٹرک میں چھپائی گئی5ٹن سے زا ئد چھالیہ برآمد کر کے02 افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا (120.8ملین ڈالرز) اور پاکستانی12کروڑ 80لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین